اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں، تاہم متعدد بار اسرائیلی سیاست دان مختلف بین الاقوامی تقاریب میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات آتے رہے ہیں۔ جس کے بعد متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات میں پہلی یہودی عبادت گاہ سیناگوگ کی تعمیر کی تیاریاں شروع ہو گئیں اور پہلی یہودی عبادت گاہ کی تعمیر اگلے برس شروع ہوگی اور 2022 میں پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔
واضح رہے کہ یو اے ای میں یہودی قلیل تعداد میں ہیں لیکن اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
/129
23 ستمبر 2019 - 05:17
News ID: 977360
متحدہ عرب امارات میں پہلی یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔